Difference between revisions of "Help:Contents"
Jump to navigation
Jump to search
Line 63: | Line 63: | ||
* [[منہاج انسائیکلوپیڈیا]] بارے کسی قسم کی مزید مدد درکار ہو تو، اس صفحہ کے اوپر واقع تبادلہ خیال کے ربط کو کلک کریں اور اپنا سوال لکھ کر محفوظ کر دیں۔ آپ کے سوال کا جواب اسی صفحہ پر دیا جائے گا۔ شکریہ | * [[منہاج انسائیکلوپیڈیا]] بارے کسی قسم کی مزید مدد درکار ہو تو، اس صفحہ کے اوپر واقع تبادلہ خیال کے ربط کو کلک کریں اور اپنا سوال لکھ کر محفوظ کر دیں۔ آپ کے سوال کا جواب اسی صفحہ پر دیا جائے گا۔ شکریہ | ||
− | [[ | + | |
+ | [[category: Help]] |
Revision as of 00:58, 1 May 2012
منہاج انسائیکلوپیڈیا پر خوش آمدید، ذیل میں منہاج انسائیکلوپیڈیا کے بہتر استعمال بارے مدد مہیا کی گئی ہے۔
Contents
Brief Introduction
تحریک منہاج القرآن کے جملہ شعبوں، ضلعی و ملکی تنظیمات اور شخصیات بارے معلومات کا ذخیرہ ہے۔ یہاں نہ صرف آپ کو تحریک کے جملہ پہلوؤں پر معلومات مل سکتی ہیں بلکہ آپ اس انسائیکلوپیڈیا کی تعمیر میں حصہ لے کر اپنے بارے بھی دوسروں کو معلومات مہیا کر سکتے ہیں۔
یہاں آپ تحریک منہاج القرآن کے کسی بھی پہلو بارے مواد شامل کر سکتے ہیں، نئے صفحات بنا سکتے ہیں اور پہلے سے موجود صفحات میں ترمیم کر کے انہیں بہتر بنا سکتے ہیں۔ اس ویب سائٹ میں آپ اپنی مقامی تنظیم اور متحرک تحریکی شخصیات کے تعارفی صفحات بھی بنا سکتے ہیں۔
شمولیت کیسے اختیار کریں؟
شمولیت کا فائدہ
- نئے مضامین لکھنے یا پہلے سے موجود مضامین میں تصحیح کرنے کے لئے شمولیت اختیار کرنا ضروری ہے۔
شمولیت کا طریقہ
- اس مقصد کے لئے آپ کو یہاں پر شمولیت اختیار کرنا ہوگی۔ ایک مختصر فارم پر کرنے پر آپ کو رکنیت مل جائے گی۔
New Articles
نیا مضمون کیسا ہو؟
- جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ منہاج انسائیکلوپیڈیا میں صرف تحریک منہاج القرآن سے متعلقہ مواد شائع کیا جا سکتا ہے۔ دیگر غیرمتعلقہ یا عمومی موضوعات شائع کرنے سے گزیر کریں۔
- کسی تحریکی موضوع پر نیا مضمون بناتے وقت اس بات کا خصوصی خیال رکھیں کہ وہ دوسروں کے لئے معلومات افزاء ہونے کے ساتھ ساتھ مصطفوی مشن کے کام میں بہتری پیدا کرے۔
How to write new article
- سب سے پہلے اس بات کا یقین کر لیں کہ جس موضوع پر آپ لکھنے جا رہے ہیں، اس پر پہلے سے مضمون موجود نہ ہو۔
- دائیں طرف موجود تلاش کے خانے میں مطلوبہ عنوان لکھیں اور چلو پر کلک کر دیں۔
- اگر پہلے سے اس نام کا مضمون موجود ہوا تو متعلقہ صفحہ کھل جائے گا۔
- اگر اس نام سے کوئی صفحہ موجود نہ ہوا تو نتیجے میں آپ کو نیا مضمون لکھنے کے لئے سرخ رنگ کا ربط ملے گا، جس پر کلک کر کےآپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔
اضافہ و اصلاح
- مضمون کے کسی خاص حصے میں تبدیلی کے لئے متعلقہ حصہ کی بائیں جانب واقع ترمیم کے ربط پر کلک کریں اور نتیجے میں ظاہر ہونے والے خانے میں اضافہ جات شامل کر کے زیریں حصے میں واقع محفوظ نامی بٹن پر کلک کریں۔
- کسی مضمون کے بالائی حصہ یا ایک سے زیادہ حصوں میں تبدیلی و اضافہ کرنے کے لئے متعلقہ صفحہ کے بالائی حصہ میں واقع ترمیم کے ربط پر کلک کریں اور نتیجے میں ظاہر ہونے والے صفحے میں ضروری ردوبدل کے بعد اس کے زیریں حصے میں واقع محفوظ نامی بٹن پر کلک کریں۔
- اگر کسی مضمون کے مندرجات بارے آپ کو 100 فیصد یقین ہو کہ وہ غلط ہیں تو آپ اس میں ترمیم کر کے درست کر سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں تبادلہ خیال کے صفحہ پر اس کی وضاحت ضرورت کریں۔
Talk/Discussion page
- اگر کسی مضمون کے مندرجات میں کسی بڑی تبدیلی یا اصلاح کے بعد اس صفحہ کے بالائی حصہ میں واقع تبادلہ خیال کے ربط پر کلک کریں اور نتیجے میں ظاہر ہونے والے صفحہ پر تبصرہ لکھ کر دوسروں کو بھی اس سے آگاہ کریں۔
- اگر کسی مضمون کے مندرجات پر محض شک ہو تو اس صفحہ کے بالائی حصہ میں واقع تبادلہ خیال کے ربط پر کلک کریں اور نتیجے میں ظاہر ہونے والے صفحہ پر اپنا خیال ظاہر کر دیں تاکہ صاحب مضمون اسے درست کر سکے یا وضاحت طلب معاملے کی وضاحت کر سکے۔
Usage of signature
- تبادلہ خیال صفحہ پر کچھ بھی لکھنے کے بعد اس میں اپنے دستخط ضرور شامل کریں۔ ایسا کرنے کے لئے --~~~~ ڈالیں۔
- تبادلۂ خیال صفحہ میں دستخط شامل کرنے سے معلوم ہو سکے گا کہ کون سی بات کس نے لکھی ہے۔
History of page
- منہاج انسائیکلوپیڈیا کے تاریخچہ میں کسی بھی مضمون میں ہونے والی تمام تبدیلیاں محفوظ ہوتی ہیں۔ آپ کسی بھی مضمون کو اس کی سابقہ حالت میں مطالعہ کر سکتے ہیں۔
- کسی مضمون کی سابقہ حالت/حالتوں کو دیکھنے کے لئے تاریخچہ پر کلک کرنے کے بعد کوئی سی دو تبدیلیاں منتخب کر کے موازنہ کرنے سے ہر قسم کی تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے۔
How to include link
- مضمون میں شامل اہم شخصیات کے نام اور اصطلاحات وغیرہ کے گرد [[ اور ]] بنا دینے سے وہ یوںربط بن جاتے ہیں، جنہیں کلک کر کے قارئین بآسانی اس لفظ سے متعلقہ مضمون پڑھ سکتے ہیں۔
Categories
- کیٹگری کو اردو میں زمرہ کہتے ہیں۔
- اپنے مضمون کو متعلقہ زمرہ میں ضرور شامل کریں تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ قارئین کی نظر میں آ سکے۔
استعمال زمرہ
- پہلے سے بنائے گئے زمروں کو یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
- اگر آپ اپنے مضمون کو شخصیات کے زمرہ میں شامل کرنا چاہتے ہیں تو مضمون کی آخری سطر میں [[زمرہ:شخصیات]] شامل کر دیں۔
- کسی مضمون میں زمرہ شامل کرنے کی صورت میں اس صفحہ کے زیریں حصہ میں زمرہ کا نام نظر آتا ہے۔
- کسی زمرہ کو کلک کرنے سے اس زمرہ میں شامل تمام مضامین دیکھے جا سکتے ہیں۔
Templates
ٹمپلیٹ کو اردو میں سانچہ کہتے ہیں۔ سانچہ ایسا صفحہ ہوتا ہے جو دوسرے صفحات میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
Usage of Template
- اگر آپ کا مضمون کسی خاص سانچے کا متقاضی ہو تو آپ اس میں متعلقہ سانچہ ڈال سکتے ہیں۔
- مثال کے طور پر کسی سال یا تاریخ سے متعلقہ مضمون میں سال کا سانچہ ڈالنے کے لئے اس کی آخری سطر میں {{سال}} لکھ دیں۔
Incomplete articles
- اگر آپ کا شامل کردہ مضمون ابھی نامکمل ہے اور آپ اس میں مزید اضافہ کے خواہشمند ہیں تو اس کی آخری سطر میں نامکمل کا سانچہ یعنی {{نامکمل}} ضروری شامل کریں۔
- یوں آپ کا مضمون خودبخود نامکمل مضامین کی فہرست میں بھی شامل ہو جائے گا اور دوسرے صارفین اس میں ترمیم کر کے اسے بہتر بنا سکیں گے۔
More Help
- منہاج انسائیکلوپیڈیا بارے کسی قسم کی مزید مدد درکار ہو تو، اس صفحہ کے اوپر واقع تبادلہ خیال کے ربط کو کلک کریں اور اپنا سوال لکھ کر محفوظ کر دیں۔ آپ کے سوال کا جواب اسی صفحہ پر دیا جائے گا۔ شکریہ